Advertisement
Advertisement
Advertisement

انصارالاسلام کےچیف نےدھرنےمیں شرکت پرمعافی مانگ لی

Now Reading:

انصارالاسلام کےچیف نےدھرنےمیں شرکت پرمعافی مانگ لی
انصار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام ( جےیو آئی ) کے دھرنے میں شریک ہونے والے انصار الاسلام کے چیف اور سرکاری اسکول ٹیچرافسر محمد نے ایجوکیشن افسر سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کےمطابق ذرائع کاکہناہےکہ افسر محمد نے چھٹی کے دوران اسلام آباد دھرنے میں شرکت پر معافی مانگی ہےاورایجوکیشن افسرضلع کرم کو تحریری نوٹ بھی ارسال کیاہے۔

وضاحتی تحریرکےمطابق 4 ماہ کی چھٹی لی تھی جن کی منسوخی پراسکول میں حاضری دے دی تھی۔

انہوں نےمعافی مانگتے ہوئے لکھا کہ غلطی ہوگئی ہے، معافی چاہتا ہوں ،آئندہ ایسا نہیں کروں گا۔

واضح رہے افسر خان گورنمنٹ ہائی اسکول ضلع کرم میں اسلامیات کےٹیچر ہیں اور دھرنےمیں شریک سےمتعلق مشیرتعلیم خیبرپختونخوانےنوٹس لیتے ہوئے ان کی چھٹی منسوخ کر دی تھی اور انہیں اسکول رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement

مشیرتعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ استاد بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی پارٹی کی ڈنڈا بردار فورس میں شامل رہا۔

ان کامزیدکہناتھاکہ اسکول رپورٹ نہ کرنے کی صورت میں افسر خان کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا،تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اپنے اضلاع میں اساتذہ کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر