Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمن خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں،فردوس عاشق

Now Reading:

مولانا فضل الرحمن خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں،فردوس عاشق
مہنگائی میں کمی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ‏ مولانا فضل الرحمن خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں،آپ سازش میں ناکام ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کا رات کا خطاب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے دلبرداشتہ رویئے اور مایوسیوں کا اظہار تھا۔ پہلے دن کہا تھا کہ یہ لوگ آپس میں مخلص نہیں تو قوم سے کیا وفا نبھائیں گے؟

Advertisement

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات حقیقت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی تاریخی تقریر نے مولانا کے مذہبی کارڈ، بیانیہ کو پنکچر اور دھرنے کے مقاصد کو زمین بوس کر دیا ہے، مولانا خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‏سیاسی تنہائی کا شکار مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ پاکستان تنہائی کا شکار نہیں،
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا تشخص پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

وا ضح رہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے آزادی مارچ میں شریک مزید دو افراد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جبکہ سردی کی شدت سے بیمار ہو کر سینکڑوں افراد پمز اسپتال منتقل ہوگئے ہیں۔

گزشتہ شب ہونے والی بارش نے مارچ کے شرکا کی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں جبکہ کئی افراد پنڈال سے جا چکے ہیں۔

شرکا کے پاس گرم ملبوسات نہیں جس کے سبب نزلے زکام جیسی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر