صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پانی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں کے IV واٹر سپلائی منصوبے کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ فوری طور پر کراچی کو پانی کی فراہمی کے لئے مختصر اور وسط مدتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے امور کو حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ کسمپولیٹن شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے لئے ایک مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
اس موقع پرچیئر پرسن پی اینڈ ڈی بورڈ ناہید ایس درانی نے K-IV منصوبے پر حکومت سندھ کی جانب سے اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی وضاحت کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ شہر کو واٹر سپلائی بڑھانے کے لئے مختلف اختیارات پر کام کر رہے ہیں تاکہ اس کی گھریلو اور صنعتی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔
اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، چیئر پرسن پی اینڈ ڈی بورڈ سندھ ناہید ایس درانی اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
یاد رہے اسے قبل بھی وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک بڑا منصوبہ ہے اسکا کریڈٹ ماضی کی حکومتوں کو بھی دینگے کیونکہ سی پیک ک لیئ پچھلی حکومتوں نے بھی بہت کا کیا ہے۔
کراچی میں فردوس شمیم نقوی اور خرم شیر زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام چور ڈاکوئوں کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ ان ہی کی وجہ سے عوام مہنگائی بگھت رہے ہیںجبکہ سی پیک کے خلاف پاکستان کے اندر اور باہر کمپین چلائی گئی جس میں کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ امریکہ کا ہاتھ تھا یا نہیں لیکن ہم چین سے دوستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور دیگر ممالک سے تعلق خراب بھی نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News