Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی مارچ: مولانافضل الرحمان کےمطالبات،حکومتی مذاکراتی ٹیم کی وزیراعظم سے ملاقات

Now Reading:

آزادی مارچ: مولانافضل الرحمان کےمطالبات،حکومتی مذاکراتی ٹیم کی وزیراعظم سے ملاقات
PM Dharna Team

جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل طےکرنےکیلئےحکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سےملاقات کی ہے۔ جس کے بعد حکومتی ٹیم بنی گالا روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے رہبر کمیٹی سے ملاقات کی اور انہیں آزادی مارچ سے متعلق حکومتی نقطہ نظرسے آگاہ کیاگیا۔

اس موقع پراپوزیشن کی رہبرکمیٹی نے حکومتی ٹیم کوکہا کہ وہ آئندہ کےفیصلوں کیلئے آج سہہ پہر تین بجےاپوزیشن کےمشاورتی اجلاس میں شرکت کرے گی جس کےبعد ہی حکومت کوفیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

رہبرکمیٹی کے ارکان کی حکومتی ٹیم سے ملاقات چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر طے پائی۔

بعد ازاں حکومتی مذاکراتی ٹیم وزیراعظم کو بریفنگ دینے کیلئے بنی گالا روانہ ہو گئی ۔ جہاں وزیراعظم کواپویشن کے فیصلوں سے آگاہ کیاگیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بنی گالا میں کیاگیا۔

Advertisement

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےاجلاس میں آزادی مارچ سےمتعلق آگے کےلائحہ عمل پربھی بات چیت کی گئی اور رہبر کمیٹی سے مذاکرات کےبارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم کی جانب سے حکومتی ٹیم کو آگاہ کیاگیا ہے کہ کسی بھی صورت آزادی مارچ کوریڈ زون میں داخل  ہونے نہیں دیا جاسکتا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کیلئےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادارکووزیراعظم عمران خان نےاسلام آبادخصوصی طور پر طلب کیاگیاہے۔

پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت ان کی رہائس گاہ بنی گالا میں ہوا جس میں کور کمیٹی نےمولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل طےکیے جانے پروزیراعظم کوآگاہ کیاگیا۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان کی تقریرکےبعدحکومتی مذاکراتی ٹیم کےاجلاس کی اندرونی کہانی بول نیوز نے حاصل کرلی۔

کمیٹی ارکان کاکہناہے کہ مولانا فضل الرحمان نےتقریر میں معاہدے کی خلاف ورزی کی، مولانا آگے آئے تو یہ عدالت کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہوگی۔

Advertisement

کمیٹی ارکان کی جانب سے یہ بات بھی واضح کی جائے گی کہ کسی بھی سطح پروزیراعظم کے استعفیٰ کی بات نہیں ہوسکتی کیونکہ پہلے رہبرکمیٹی سے مذاکرات میں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کی بات نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ارکان کا یہ بھی کہناہے کہ اپوزیشن سےہرسطح پرصرف مذاکرات کرناچاہتے ہیں،اگر اپوزیشن نےخلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

مزیدبتایاگیاکہ آزادی مارچ کے منتظمین کو یہ بھی واضح کیا جائے گا کہ کسی بھی صورت شہریوں کی زندگی اجیرن کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت طاقت کااستعمال نہیں چاہتی مگر اسےہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر