Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی زیر صدارت کرتارپور راہداری کے حوالے سے اجلاس

Now Reading:

وزیر اعظم کی زیر صدارت کرتارپور راہداری کے حوالے سے اجلاس
PM on kartarpur

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کرتارپور راہداری کے افتتاح کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کرتار پور کواریڈور کے افتتاح، بھارت اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ زائرین کی سہولت کاری کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم نے سکھ زائرین کے لیے مہیا کی جانے والی سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر داخلہ برگیڈئیر (ر) اعجازاحمد شاہ ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ،اسپیشل سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری مذہبی امور و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ گرونانک جی کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتاپور تیار کرنے پر میں اپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ گرونانک جی کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتاپور تیار کرنے پر میں اپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

اس سے قبل حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانگ کا 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا۔

سکے کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جبکہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔ 50 روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرونانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ کندہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر