حکومت گرانے کا مطالبہ نوگو ایریا ہے، چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کاہ ہے کہ وزیراعظم کا استعفی اور حکومت گرانے کا مطالبہ نوگو ایریا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے جو وقت اجتجاج کے لئے چنا ہے وہ مناسب نہیں ہے، اپوزیشن کو حکومت بنانے کیلئے 2023 تک انتظار کرنا پڑے گا۔
چوہدری سرور نے کہا کہ اس وقت حکومت کی توجہ کشمیری عوام کی آواز عالمی دنیا تک پہنچانے پر ہے، کرتار پور راہدری وزیر اعظم کا تاریخی فیصلہ ہے جس کا وہ افتتاح 9 نومبر کو کر رہے ہیں
گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے دھرنے پر حکومت ٹکراو نہیں چاہتی ، مولانا فضل الرحمن بھی منجھے ہوئے سیاستدان ہے وہ بھی ٹکراو کی طرف نہیں جائیں گےاور اپوزیشن کے جائز مطالبات کو حکومت ہر ممکن طور پر پورا کرے گی۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر کرنے اور ایف اے ٹی ایف سے نتاج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اجتجاجی دھرنے کے معاملے حکومت کی مزاکراتی ٹیم کام کر رہی ہے جلد مثبت پیش رفت ہوگی۔
چوہدری سرور کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جب بھی بیرون ملک جانے کے لئے حکومت اور عدلیہ سے رجوع کرے کیونکہ عدالتے جو بھی فیصلے کرتی ہیں حکومت ان پر عمل کرتی ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے آزادی مارچ کے لئے فُول پروف بہترین سیکورٹی فراہم کی جو پہلے کسی حکومت نے نہیں کی اور مجھے امید ہے مولانا نے حکومت کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے وہ اس پر قائم رہے گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News