Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق حکومتوں نےمنشیات کی روک تھام کیلئےاقدامات نہیں کیے،شہریارآفریدی

Now Reading:

سابق حکومتوں نےمنشیات کی روک تھام کیلئےاقدامات نہیں کیے،شہریارآفریدی
شہریار

وزیرمملکت شہریار آفریدی کاکہناہے کہ سابق حکومتوں نےمنشیات کی روک تھام کیلئےاقدامات نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیرمملکت شہریارآفریدی کاکہناتھاکہ منشیات کی روک تھام کےلیےاسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کااستعمال نہیں کیاگیا۔

وزیرمملکت کاکہناتھاکہ ہماری نسل کو ڈرگ مافیا تباہ کر رہی ہے،ہم نائن سی سے متعلق قانون سازی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈرگ مافیا نے عہدوں اور اختیارات استعمال کر کے سسٹم کو نقصان پہنچایا ہے۔

شہریار آفریدی کاکہناتھاکہ سی پیک کوریڈورکوڈرگ فری بنارہےہیں اورمنشیات کی سپلائی روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے، دنیا کو اس سے پاکستان سے متعلق مثبت پیغام جائے گا۔

Advertisement

وزیرمملکت نےکہاکہ منشیات کیخلاف جنگ میں اینٹی نارکوٹکس فورس ودیگرمتعلقہ اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

انہوں نےکہاکہ منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان نے ہمارے معاشرے بالخصوص نوجوان نسل کو دیمک کی طرح کھوکھلا کردیاہے۔

شہریارآفریدی کامزیدکہناتھاکہ گزشتہ سال منشیات کی جو بھاری مقدار ضبط کی گئی وہ منشیات کیخلاف حکومت کے عزم اوراے این ایف کی انتھک محنت کو ظاہر کرتی ہے،منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرکے قرار واقعی سزا دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

وزیرمملکت کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس اپنی قلیل نفری اور محدود وسائل کے باوجود منشیات اوراس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے ہوئے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ڈرگ فری سوسائٹی کے وژن کو ہر حال میں عملی جامہ پہنائیں گے۔ منشیات جیسے جرم کی بیخ کنی کیلئے بحیثیت پاکستانی ہم سب کواس کارخیرمیں اپناحصہ ڈالناچاہئے۔

 شہریار آفریدی کے مطابق منشیات کی روک تھام کی کاوشوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے،منشیات کیخلاف پاکستان نے 32 ممالک کیساتھ باہمی یاداشت کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

Advertisement

وزیرمملکت کامزیدکہناتھاکہ سی پیک کوریڈورکوڈرگ فری بنا رہے ہیں،منشیات کی سپلائی روکنے کے لیےجلدجدیدٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر