Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان امن کا گہوارہ بننے جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

پاکستان امن کا گہوارہ بننے جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان
Firdous Ashiq Awan Media Talk

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا گہوارہ بننے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ایسی ریاست کو مضبوط کر رہے ہیں جہاں میرٹ ، انصاف اور قانون کی حکمرانی ہوگی۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان نہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ ہر مذاہب کے لئے جنت بننے جا رہا ہے کیونکہ اس ملک کی بنیاد لا الہ اللہ پر رکھی گئی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں حق کا پرچم بلند ہو گا کیونکہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان جو بھارتی جبر کا سامنا کر رہے ہیں ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ بھارت پر آرایس ایس قابض ہو چکی ہے جبکہ بھارتی سپریم کورٹ نے گاندھی کے نظریے کو دفن کردیا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ بھارت سپریم کورٹ نے بابری مسجد کا فیصلہ دے کر تاریخ کو داغدار کیا جبکہ مسلمانوں کے زخموں کی نمک پاشی کی ہے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے وہاں بسنے والوں مسلمانوں کو باور کروایا ہے کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ حق پر مبنی تھا۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ولادت حضرت محمد صہ کی مبارک باد پیش کرتے آج عاشقان رسول ص اپنے اپنے انداز میں پیارے نبی ص کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ نبی پاک کی ہستی اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان وسیلہ ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی ریاست مدینہ کا عزم سیرت نبی ص پرعمل پیرا ہو نا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیرت نبی کے مطابق پاکستان کو روڈماڈل بنانا ہے اسلئے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی پاسداری کرنا دین اسلام ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں فلاح انسانیت اور انکےحقوق کا تحفظ کرنا ہےاور عمران خان اس مشن کو احساس کے ساتھ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ عمران خان کی خواہش ہےکہ نوجوان نسل مغربی دنیا کی نہیں بلکہ سیرت نبی کو مشعل راہ بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر