وفاقی وزیر برائےسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہناہے کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شدت پسندی کا سدباب عالمی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ شدت پسند ہر معاشرے میں ناسور ہیں، شدت پسندی کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے پولیس مسلمانوں کے بجائے شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔
ناروے کے شدت پسند گروہ کی طرف سے قرآن کریم کی بیحرمتی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شدت پسند ہر معاشرے میں ناسور ہیں اور ان کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے۔ ناروے کی پولیس کو مسلمانوں کیخلاف کاروائ کی بجائے ان شدت پسند گروہوں کیخلاف کاروائ کرنی چاہئے۔ https://t.co/rT1g0SFOfr
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 22, 2019
دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی ہرگز برداشت نہیں، ایسے واقعات اسلاموفوبیا کا شاخسانہ ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ افسوس ناک واقعے سے پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کا دل دکھا۔
واضح رہے کہ ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والے مسلم نوجوان کو ہیرو قرار دے دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
