سابق وزیراعلٰی خیبرپختون خوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق گیس لیکج کے باعث ہو نے والے دھماکہ سے 2 ملازمین زخمی ہو گئے ہیں،جنھیں تشویشناک حالت میں پشاوراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت سابق وزیر اعلیٰ گھر میں موجود تھے جو محفوظ رہے تاہم دھماکہ کے دوران ایک ملازم کمرے میں کپڑے استری کررہاتھا۔
واضح رہے سردیو ں کی آمد ہو گئی ہے جس میں لوگوں کی کوتاہی کے باعث گیس لیکیج سے دم گھٹنے سے اموات اور دھماکے کے واقعات رونما ہورہےہیں۔
گیس لیکج سے دھماکے کا ایک اورواقعہ راولپنڈی میں ہوا جس سے چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق دو زخمیوں کو بینظیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور دو کو موقع پر طبعی امداد دی گئی۔
گیس لیکج کا تیسرا دھماکہ سوات میں سیو شریف کے علاقہ شاہین آباد میں ہوا جس سے ایک خاتوں اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
