Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کادورہ لاہور،پنجاب کابینہ میں ردوبدل کاامکان

Now Reading:

وزیراعظم کادورہ لاہور،پنجاب کابینہ میں ردوبدل کاامکان
کابینہ

وزیراعظم عمران خان کےدورہ لاہور کے دوران پنجاب کابینہ کی 10 وزارتوں میں ردو بدل کا امکان ظاہر کیاجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں تین خواتین وزراء کی شمولیت کا بھی امکان اور ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے وزرا سے قلمدان واپس لیے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں علیم خان کو دوبارہ شامل کیاجائےگااور اہم  وزارت دینے کا امکان بھی ظاہرکیاگیاہے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو بھی اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹر یاسمین راشد سےسیکنڈری ہیلتھ کی وزارت واپس لی جاسکتی ہے۔ انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزراتوں کو بھی الگ الگ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کابینہ کی کھیل اور سیاسحت پر بھی دو الگ وزراء تعینات ہو سکتے ہیں۔ وزیر جیل خانہ جات سے بھی قلمدان واپس لیاجاسکتا ہے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایاکہ پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے اور وزارتی ٹیم میں ردوبدل کے ساتھ بیوروکریسی کو بھی مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ کہ نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو اپنی اپنی ٹیم بنانے کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں عثمان بزدار نے کابینہ ارکان کی کارکردگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب کے امور اور مجموعی ملکی صورتحال زیر غور آئی۔ یہ ملاقات وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ دورہ لاہور کے موقع پر ہوئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے رواں ہفتے یہ تیسری ملاقات ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم نے اسلام آباد میں عثمان بزدار سے 2 دن میں 2 ملاقاتیں کی تھیں جن میں انہوں نے پنجاب کے انتظامی ڈھانچے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

وزیر اعظم نے کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب میں گورننس کی خامیوں پر برہمی کا اظہار کیا تھا، اراکین کور کمیٹی نے اس موقع پر تجویز دی کہ بہتر گورنس کے لیے بیورو کریسی کو متحرک ہونے پڑے گا۔

Advertisement

بعد ازاں وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے علیحدہ ملاقات کی جس میں صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔وزیراعظم نے عثمان بزدار کو پنجاب میں انتظامی اصلاحات سے متعلق اہم فیصلوں کی ہدایت بھی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر