
لاہورمیں ملتان روڈپررکشے میں دھماکاہواہےجس کےنتیجےمیں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکارکشے میں ہواہے جس سے سات افرادزخمی ہوئے ہیں جن میں سےدوافراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکاچوبرجی کے قریب رکشےمیں پیش آیا۔ حادثے کے بعد رکشہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی موٹرسائیکل بھی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔
پولیس اور ریسکیو ٹیم واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیوٹیم کی جانب سےزخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
راولپنڈی میں لڑکوں کےہاسٹل میں گیس دھماکا،5طالبعلم زخمی
جائے وقعہ پربم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی پہنچی ہے جس کے مطابق رکشے میں بارودی مواد کا دھماکا ہواہے۔رکشےمیں ڈیڑھ سےدوکلو بارودی مواد استعمال ہواہےجبکہ دھماکے کی جگہ سے بم میں استعمال ہونے والےبال بیئرنگ بھی ملےہیں۔
جائے وقوعہ پرپنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی ٹیم بھی معائنے کیلئے پہنچی۔
ایس پی سول لائنزکاکہناہےکہ رکشے والےکے بیان کے مطابق اس نےشیرا کوٹ سےسواری اٹھاکر سمن آباد اتاری تھی اور وہ بیت الخلا جانے کے لیے اترا تواچانک دھماکا ہوا۔
واقعے کے بعدپولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نےتحقیقات شروع کردی ہیں۔
یادرہے کہ رواں ماہ راولپنڈی میں فاروق اعظم روڈ پر واقع لڑکوں کے ہاسٹل میں گیس دھماکا ہواجس کے نتیجے میں 5 طالبعلم زخمی ہوئے۔
راولپنڈی میں فاروق اعظم روڈ پر واقع بوائز ہاسٹل میں دھماکے میں پانچ طالبعلم زخمی ہوئےاور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ایمرجنسی میں طبی امداد مہیا کی گئی۔
ریسکیوٹیم کے مطابق دھماکے میں 19 سالہ حنان،24 سالہ انعام،22مبشر،22 سالہ خرم اور 26 سالہ ارسلان زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےکےبعدجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں جس سے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ راولپنڈی واقعے سے ایک روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس روڈ پر بھی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکےسے3 اہل کار شہید جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 9 کلو دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیاگیاتھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔جس کے بعدپولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
بعدازاں سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News