افغان حکام پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ بننے لگے

افغان حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جارہا ہے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا ہے، اس سلسلے میں افغان وزارت خارجہ اپنی خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکارسفارتکاروں کی گاڑیاں روک کرغلط زبان استعمال کرتے ہیں، تمام سفارتکاروں کو نقل وحرکت کے دوران روکا جاتا ہے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ گھر سے لیکر سفارتخانے اور واپسی کے راستے میں کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News