Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
cm sindh on street crime

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مختلف قسم کے ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال خاص طور پر اسٹریٹ کرائم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں مراد علی شاہ  نے اسٹریٹ کرائم  کو کنٹرول کرنے کے لیے مددگار 15 کی فورس میں اضافہ اور انہیں  گاڑیاں جدید آلات مثلاً ٹیبلیٹ اور فرانزک لیب  وغیرہ سے آراستہ کرکے  اسے مستحکم /فعال بنانے  کے منصوبے  کی منظوری دی تاکہ فوری طور پر کارروائی کو  یقینی بنایا جاسکے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے  اسٹریٹ کرمنلز کے سمری ٹرائل کرنے کا بھی فیصلہ کیا جس کے لیے انہوں نے صوبائی مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور آئی جی پولیس  ڈاکٹر کلیم امام کے تحت  ایک کمیٹی تشکیل دی جوکہ اپنی سفارشات مرتب کرکے  اپنی تجاویز کابینہ کو پیش کرے گی۔

عوام سے لوٹ مار کرنے والوں کو سخت ترین سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ چوری کے فون اورگاڑیاں خریدنے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اجلاس میں صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب ، سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر، آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن ، ایڈیشنل آئی جی  سی ٹی ڈی  کامران فضل ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب، ڈی آئی جی سائوتھ  شرجیل کھرل، ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر