Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر ٹرمپ مقبوضہ کشمیر کے پر امن حل تک اپنی کوششیں جاری رکھیں، عمران خان

Now Reading:

صدر ٹرمپ مقبوضہ کشمیر کے پر امن حل تک اپنی کوششیں جاری رکھیں، عمران خان
صدر ٹرمپ

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے ثالثی کی پیشکش پر صدر ٹرمپ کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگوکی جبکہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد حاصل کرنے تک مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ سے زائد لوگ 100 روز سے زائد کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں، صدر ٹرمپ مقبوضہ کشمیر کے پر امن حل تک اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ افغانستان سے اغواکاروں کی رہائی مثبت پیش رفت ہے، پاکستان پر امن اور مستحکم افغانستان کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان نے دورہ امریکہ کیا تھا جس میں حال میں ہونے والا دورۃ امریکہ 3 روز کی مدت کا تھا جس کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو ایک بار پھر امریکہ دورے کے لئے روانہ ہوئے تھے، جہاں وزیراعظم عمران خان کی نیویارک میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلسل کرفیو سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی اقدام سےخطے کی صورتحال مزید خرابی کی طرف بڑھے گی۔

Advertisement

اس موقع پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کی تجارت بہت کم ہے، پاکستان کےساتھ تجارت چارگنا بڑھائیں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے 21 جولائی کو تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوئے تھے جہاں 22 جولائی کو ان کی ملاقات صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوئی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان کی امریکہ دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی سے بھی ملاقاتیں ہوئی تھیں جبکہ امریکی ٹی وی کی جانب سے انٹرویو بھی دیا گیا تھا  اور امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے بھی خطاب کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر