Advertisement
Advertisement
Advertisement

جے یو آئی کے پلان بی کا آغاز

Now Reading:

جے یو آئی کے پلان بی کا آغاز
JUI F

جمعیت علمااسلام ف کے پلان بی کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور، راولپنڈی جی ٹی روڈ، کوئٹہ تا کراچی شاہراہ، انڈس ہائی وے، سکھر سے ملتان موٹر وے بلاک کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو سکھر سے آزادی مارچ کا آغاز کیا اور پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے یکم نومبر کو اسلام آباد پہنچے۔

پہلے ہی دن مولانا نے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کر دیاتھا۔

دوسری جا نب بلاول بھٹو اور شہباز شریف سمیت کئی اپوزیشن رہنما بھی دھرنے میں آئے اور کنٹینر سے حکومت کو خوب للکارا اور تنقید بھی کی۔

Advertisement

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور پرویز خٹک کی سربراہی میں قائم حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے لیکن بے نتیجہ رہے تاہم چوہدری برادران کی مولانا کو منانے کی کوششیں بھی ناکام ہوئیں تو حکومت نے مذاکرات ختم کر دئیے گئے۔

کئی دنوں کے دھرنے کے دوران جے یو آئی ف کے ہزاروں کارکنان انتہائی پر امن اور ثابت قدم رہے تو جے یو آئی ف کے رہنما راشد سومرو جذباتی نعروں سے ان کا جوش ولولہ بڑھاتے رہے۔

مارچ کے شرکاء طعام اور قیام کیساتھ روایتی کھیل بھی کھیلتے رہے ،جن کی ویڈیوزبھی سوشل میڈیا پر بھی تو جہ کا مر کز بنی رہی۔

یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکاء اور قائدین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی اور 13 روز کے دھرنے میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر