
معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کی ایک سیٹ کیلئے سیاسی رسوائی اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولاناکے نئے پلان سیاسی بدحواسی کے پلان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان دیتے ہوئےمعاون خصوصی نےکہاکہ مولانا فضل الرحمان کاعہدوں کی پیشکش کا بیان ناکامی کے بعد خفت مٹانے کے سوا کچھ نہیں۔
معاون خصوصی نے کہاکہ مولانااستعفیٰ لینے آئے تھے اور گزارا صرف تسلیوں پر کرنا پڑا، مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی ایک سیٹ کیلئے سیاسی رسوائی اٹھائی، مولانا کے نئے پلان سیاسی بدحواسی کے پلان ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے آپ کو مسترد کردیا، عوام لشکرکشی اور انتشاری سیاست کے خلاف ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے اہم عہدوں کی پیشکش کی گئیں جنہیں انہوں نے مسترد کردیا۔
مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ انہیں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت دے دیتے ہیں، خیبرپختونخوا کے گورنر اور سینیٹ کی چیئرمین شپ کی پیشکش تھی کی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور ایسی پیشکش کو حقیر سمجھا اور مسترد کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News