نہ ڈیل ہوگی، نہ ڈھیل ملے گی، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ ہماری طرف سے نہ کوئی ڈیل ہوگی نہ ہی ڈھیل ہوگی اور کسی کو این آر او بھی نہیں ملے گا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی گروپ یا گروہ سے نہیں ہے۔نیب پاکستان اور عوام کے ساتھ ہے، ہم پر تنقید کی جاتی ہے کہ نیب کا جھکاؤ ایک طرف ہے تاہم اب ہواؤں کارخ بدل رہا ہے، ہم اب دوسرے محاذ کی طرف جارہے ہیں۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے اپنی منزل کا تعین کرلیا ہے،کرپشن فری پاکستان نیب کی منزل ہے ۔جہاں بھی کرپشن ہوگی خواہ وہ کس نے کی ہے اور اس میں کون ملوث ہے اس پر نیب ایکشن لے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر طاقت ،ہر اثر اور ہر دھمکی نیب کے گیٹ کے باہر ختم ہوجاتی ہے، اندر آنے کی کسی کو اجازت نہیں، کام ایسے ہی چلے گا جیسے چل رہا ہے، آپ جو چاہے کہیں، کارواں نے چلنا ہے اور چلتا رہے گا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کے تمام افسران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، پہلے ان مقدمات پر توجہ دی جو عرصہ دراز سے زیر التوا تھے جبکہ 2017 کے بعد کوئی بڑا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کہاجاتا ہے کہ نیب نے بی آر ٹی سے متعلق کیا کیا، بی آر ٹی کے کیس میں سپریم کورٹ نے اسٹے آرڈر دیا ہوا ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ اب ایسے کیسز کی جانب بڑھ رہے ہیں جس سے اس تاثر کی نفی ہوگی کہ احتساب یکطرفہ ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ہمیں اتنا بھی زیادہ خوف نہیں پھیلانا کہ مائیں اپنے بچوں کو ہمارا نام لے کرڈرائیں، نیب پرالزامات کے بجائے آپ پلین بارگین کرکے جس ملک چاہیں چلے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News