Advertisement
Advertisement
Advertisement

چودھری شوگر ملزکیس کی سماعت،مریم نوازعدالت میں پیش

Now Reading:

چودھری شوگر ملزکیس کی سماعت،مریم نوازعدالت میں پیش
Maryam NAB- 08th Nov

احتساب عدالت لا ہورمیں چوہدری شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطا بق سماعت میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا تاہم مریم نواز ضمانت پر ہونے کے سبب خود عدالت میں پیش ہوئیں۔

ذرائع کے مطا بق احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی جبکہ جیل حکام نے گرفتار ملزم یوسف عباس کو جیل سے لا کر پیش کیا تاہم نواز شریف طبی بنیادوں پر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے مریم نواز کے ضمانتی مچلکوان پر دستخط کروا ئے،جس پر جج امیر محمد خان نے کہا کہ دستخط کا مطلب ہے کہ آپ ہر تاریخ سماعت پر حاضر ہوں گی۔

مریم نوازنے جج کوجواب دیا کہ ایسا تو نہیں ہوا جج صاحب آپ نے بلایا ہو اورہم پیش نہ ہوئے ہوں، آج بھی میاں صاحب کی طبیعت خراب تھی مگر ان کو چھوڑ کر حاضر ہوئی ہوں۔

Advertisement

مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا علاج دنیا میں جہاں سے ممکن ہے وہاں جانا چاہیے، میاں صاحب علاج کیلئے رضامند ہوئے یا نہیں یہ علیحدہ بحث ہے۔

قومی احتساب بیوروکے تفتیشی افسرنے عدالت کو ریفرنس سے متعلقہ آگاہ کیا اور نیب کی جانب سے حافظ اسد اللہ اعوان نے دلائل دیئے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ کے مطابق نواز شریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے اور طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

 دوسری جانب چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں سا بق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت منظور ہوچکی ہے،عدالت نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر جبکہ مریم نوازکو والد کی تیمارداری کیلئے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر