Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری کے علاج کے لیے نجی میڈیکل بورڈ بنانے کا مطا لبہ

Now Reading:

آصف زرداری کے علاج کے لیے نجی میڈیکل بورڈ بنانے کا مطا لبہ
آصف زرداری

پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق پیپلز پارٹی نے سا بق صدر آصف زرداری کی صحت کو لاحق خطرات کی وجہ سے جیل حکام کو پرائیویٹ بورڈ کیلئے درخواست دی ہے۔

ذرائع کے مطا بق جیل حکام کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ نجی میڈیکل بورڈ کا مطالبہ سرکاری ڈاکٹروں کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

سرکاری بورڈ نے سا بق صدر آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے خطرے کا اظہار بھی کیا، بورڈ نے کہا کہ شریانوں میں خون کا جمنا آصف زرداری کی زندگی کے لیے خطرناک ہے، شوگر لیول بھی خطرناک حد تک اوپر نیچے ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطا بق خط میں مزید کہا گیا کہ آرتھو بیڈنگ نہ ملنے سے کمر کے دیرینہ مرض نے شدت اختیار کرلی ہے، سرکاری بورڈ نےعلاج کے لیے نیورولوجسٹ کی مدد لینے کی بھی سفارش کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ قانون ہر شخص اور قیدی کے علاج معالجے کی ضمانت دیتا ہے، آصف زرداری کے علاج کا مطالبہ رعایت نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا اس با رے میں کہنا ہے کہ وفاق کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، آصف زرداری کو ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر