Advertisement
Advertisement
Advertisement

بل گیٹس فاونڈیشن کاپاکستان کوانسدادپولیوکیلئے1.08ارب ڈالردینےکااعلان

Now Reading:

بل گیٹس فاونڈیشن کاپاکستان کوانسدادپولیوکیلئے1.08ارب ڈالردینےکااعلان
بل گیٹس

Microsoft co-founder Bill Gates speaks at the Economic Club of Washington’s summer luncheon in Washington, DC, on June 24, 2019. (Photo by NICHOLAS KAMM / AFP) (Photo credit should read NICHOLAS KAMM/AFP/Getty Images)

بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کی مد میں  1.08 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کےدوران صحت وعلاج کےمخلتف پروگرامز کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔

بل گیٹس کاکہناہےکہ ان کی فاؤنڈیشن پاکستان میں انسدادپولیواور دیگر پروگرامز میں تعاون جاری رکھے گی۔

معاون خصوصی برائے صحت نے بل گیٹس کو انسداد پولیوکےپروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تمام پروگرامز پر سو فیصد عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلے ایک مربوط اور جامع منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔

Advertisement

ان کامزیدکہناتھا کہ پاکستان میں انسداد پولیوکیلئے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے 2.06 بلین ڈالر اورحکومت پاکستان150 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوششوں کوسراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر