Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی پوری ٹیم نالائقوں کا ٹولہ ہے، سراج الحق

Now Reading:

عمران خان کی پوری ٹیم نالائقوں کا ٹولہ ہے، سراج الحق
حکمرانوں

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر قانون نہیں ، عمران خان کی پوری ٹیم نالائقوں کا ٹولہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی بیساکھیاں ٹوٹنے والی ہیں کیونکہ ان کی تمام پالیسیاں فیل ہوگئی ہیں۔

 سراج الحق نے کہا کہ ملکی تاریخ میں آئین اور اداروں کے ساتھ ایسے کھلواڑ کی مثال نہیں ملتی جو موجودہ حکومت کر رہی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی نالائقی روز اول سے واضح تھی لیکن آج دن بھر کے واقعات نے ثابت کردیا ہے کہ یہ مہا نالائق ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی باگ ڈور ایسے غیر سنجیدہ لوگوں کے ہاتھوں میں ہونا افسوسناک ہے۔

Advertisement
Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے مفاد میں قومی اداروں کا وقار مجروح کردیا ہے ، پرویز مشرف کو بچانے کی کوشش میں حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بے روزگاری کی شرح میں 9.1 فیصد اضافہ ہوچکا ہے جبکہ  سیاسی سموگ اور فوگ کی یہی صورتحال رہی تو ڈر ہے کوئی حادثہ نہ ہو جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ بائیس دسمبر کو اسلام آباد کی طرف کشمیر مارچ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا تھا کہ اسلام آباد جا کر حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کروں گا، پنجاب کے ہر ضلع، ہر علاقے سے قافلے روانہ ہوں، جماعت اسلامی کے کارکنان بائیس دسمبر کے لیے تیاری کر لیں، کشمیر کی آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔

میر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے، سنگ مرمر کے قبرستان اسلام آباد میں جا کر جہاد کا اعلان کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر