کابینہ اجلاس،نواز شریف کی روانگی پر قانونی تقاضے پورے
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی ترجمان شریک ہوئے۔
اجلاس میں کابینہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی وزراء نےعوامی مفاد کے منصوبوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں شریک وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نےکہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پرکابینہ اجلاس میں بحث ہوئی ،میڈیکل رپورٹ کےمطابق نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ شرط رکھی گئی کہ نوازشریف فیملی بتائےگی کتنےدن کا علاج کراناہے جب کہ شریف فیملی کوبیرون ملک جانے کیلئےبانڈجمع کراناہوگا اور اکثریت نےاس فیصلےکی حمایت کی۔
پارٹی رہنماؤں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے انہیں مشروط اجازت ملنی چاہیے۔
وزیراعظم نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط پر منظوری دی،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔
علاوہ ازیں کابینہ میں وزارتوں،ڈویژنوں میں ایم ڈیز، اور سی ای اوز کی خالی پوسٹوں کی رپورٹ کا جائزہ جبکہ وزارتوں کے ذیلی اداروں میں ایم ڈیز اور سی ای اوز کی تمام خالی آسامیاں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی
وزیراعظم نے سٹیزن پورٹل پر سمندر پار پاکستانیز کی شکایات کے حل پر کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ تارکین وطن کی شکایات مقررہ وقت میں نمٹانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اس موقع پر وزیر توانائی عمر ایوب نے گیس اور بجلی کے منصوبوں پر بریفنگ دی جبکہ وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے نجکاری سے متعلق بھی بریفنگ دی۔
کابینہ اجلاس سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بھی ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معیشت میں بہتری آرہی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح بھی کم ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
