
بابری مسجد سےمتعلق بھارتی سپریم کورٹ کےمتعصبانہ فیصلےپرپاکستان نےاسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی ہے۔
دفترخارجہ کےترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربتایا کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمودنےاوآئی سی ممالک کےسفیروں کو بابری مسجد کےمتعصبانہ فیصلے پر بریفنگ دی۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہناہےکہ بھارت کی جانب سے دعویٰ ہےکہ بابری مسجد اس کا اندرونی معاملہ ہےجبکہ حقیقت بھارتی دعوؤں کے برعکس ہے کیونکہ بابری مسجد 1992 سے مسلسل او آئی سی کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے دہائیوں سے جاری کیس میں ہندوؤں کےحق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی زیرنگرانی بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا جبکہ مسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل جگہ دی جائے۔
فیصلے میں سنی اور شیعہ وقف بورڈز کی درخواستیں مسترد کردی گئیں تھیں اور کہا گیا تھا کہ تاریخی شواہد کے مطابق ایودھیارام کی جنم بھومی ہے، بابری مسجد کا فیصلہ قانونی شواہد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
بعد ازاں پاکستان نے تاریخی بابری مسجد کے فیصلے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک بار پھرانصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News