 
                                                                              شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں دوسو کنال پر سب سے بڑا اسپتال بنا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میں سٹوڈنٹ کونسل کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی دس سال سے تعلیم میں پہلے نمبر پر ہے، راولپنڈی واحد شہر ہوگا جہاں چاریونیورسٹیز ہوں گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ میری کوشش ہےکہ چین کی کمپنی ریلوے ٹریک ڈال دے، ریلوے میں کوتاہی سے میری کوشش پر پانی پھرجاتا ہے۔
انھوں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج بارہ چودہ سال کے بعد اس کالج میں آیا ہوں اور کچھ کیا یا نہیں اپنے شہر کی بیٹی کو تعلیم تو دی، اللہ جس سے چاہتا ہے وہ کام لیتا ہے، جب فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی اس وقت لوگ مزاق اڑاتے تھے آج سب آ رہے ہیں
انھوں نے کہا کہ آپ کے پڑوس میں میرا آفس تھا یہاں سے سیاست شروع کی دو لاشیں یہاں سے اٹھا کر لے کر گیا مگر کالج پھر بھی یہاں ہی بنایا سیٹلائیٹ ٹاون میں یونیورسٹی بنائی آج سات ہزار وہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون اسی مہینے شروع ہو جائے گا، میری کوشش ہے کہ چین کی کمپنی ریلوے ٹریک ڈال دے جبکہ ریلوے میں کوتاہی سے میری کوشش پر پانی پھرجاتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین کی مدد سے ریلوے یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی دورکرنے کے لیےعمران خان کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سو سال پرانی اسٹیم سفاری ٹرین کا افتتاح کیا تھا۔
اس مو قع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سوسال پرانے اسٹیم انجن بحال کیے جا رہے ہیں، تمام ممالک کا شکریہ جنہوں نے پاکستان ریلوے کی اسٹیم انجن کی بحالی میں مدد کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 