
الیکشن کمیشن کی جانب سےمولانافضل الرحمان کےانتخاب میں دھاندلی سے متعلق بیان کومسترد کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان الیکشن کمیشن نےمولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردیدکردی ہے۔
ترجمان کےمطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 95فیصدپولنگ اسٹیشنزکےنتائج پرپولنگ ایجنٹس کی دستخط نہ ہونے کی بات کی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نےبتایاکہ اپنی کسی رپورٹ میں ایسے کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے تنبیہہ کی کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے غیر مصدقہ اور فرضی حوالہ جات سے اجتناب کیا جائے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نےالیکشن میں مبینہ دھاندلی پر وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کامطالبہ کیاہواہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کا آزادی مارچ اسلام آباد کے ایچ نائن گراونڈمیں جاری ہے۔
گذشتہ روزجے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء کو کب اٹھنا ہے اس کا فیصلہ ہم کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کےختم کرنے کے حوالےسےوزراء جھوٹ بول رہے ہیں، اگر ہمیں اشتعال دلایا گیا تو 24 گھنٹوں میں انہیں شکست ہوجائے گی۔
آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں، دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق ہم کوئی کمیشن نہیں مانتےاور اس کی تجویز کوبھی مسترد کرتے ہیں اور نئے الیکشن چاہتے ہیں۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگرتم چاہتے ہو دھرنا ختم ہونا چاہیے تو اعلان کردواورخود بھی مشکل سے نکل جاؤ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News