
کراچی میں سردیوں کی آمد،آمد ہے، نو مبر کے آخر میں سردیا ں شہر قائد میں آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق اس مر تبہ کراچی میں ہو نے والی سردیوں کی شدت 20 سے 30 فیصد زائد رہے گے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق نومبر کے وسط میں سردیوں کی لہر پاکستان کو متاثر کرے گی جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت بھی کم ہونا شروع ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطا بق شہر قائد کے لیے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہو گا جبکہ رات میں 17 سے 19ڈگری کے درمیان متوقع ہے۔
نومبر کے تیسرے ہفتے سے کراچی میں درجہ حرارت مزید کم ہونا شروع ہوجائے گا۔
ماہرین مو سمیات کے مطابق پولر وورٹکس کے مضبوط ہونے کے باعث مغربی سسٹم پاکستان کا رُخ زیادہ کریں گے جو ملک میں بارشیں اور زیادہ برف باری کا باعث بنیں گے جبکہ بالائی سندھ اور زیریں پنجاب میں اچھی بارشوں کا امکان ہے۔
وا ضح رہے کہ آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا ماکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔
تفصیلات کے مطا بق بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کے ساتھ بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔
گذشتہ دن ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا، اس کے علا وہ بالائی خیبر پختونخواہ ، دادؤ، قلات کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ لاڑکانہ، میرپور خاص ، کوئٹہ ،زیارت، ژوب، لسبیلہ، خضدار،راولپنڈی، رحیم یار خان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
ذرائع کے مطا بق سمندری طوفان ماہا کا طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں میں مغرب ،شمال مغربی سمت رواں ہیں، طوفان کراچی سے 795 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ طوفان کے گرد 120 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News