Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر کے خلاف درخواست سماعت

Now Reading:

وزیراعظم کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر کے خلاف درخواست سماعت
PM-IHC-contempt

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ کل درخواست کی سماعت کریں گے جبکہ سلیم اللہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواسست دائر کی، انہوں موقف اختیار کیاکہ وزیراعظم کی تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

 درخواست گزار کا موقف ہے کہ  18 نومبر کو عمران خان کی تقریر میں اعلی عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ تقریر کے متنازعہ حصہ کا متن  درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ 18 نومبر کو وزيراعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا تھاکہ ملکی نظام عدل کاتاثر یہی ہے کہ یہاں طاقتور کے لیے ایک قانون ہے اور کمزور کے لیے دوسرا، عدلیہ عوام میں اپنا اعتماد بحال کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور مستقبل کے چیف جسٹس گلزار احمد سے درخواست کی کہ انصاف دے کر ملک کو آزاد کریں، عدالت کے بارے میں تاثر درست کریں کیونکہ یہاں طاقتور فون کرکے فیصلے کرواتے رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت سے جو مدد چاہیے حکومت تیار ہے لیکن اس ملک میں عدلیہ نے عوام کا ااعتماد بحال کرنا ہے کہ یہاں سب کے لیے ایک قانون ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر