
پنجاب ،لاہور کے علاقے مغل پورہ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں ایک اور قیمتی جان دوسروں کے پتنگ بازی کے شوق کی بھینٹ چڑھ گئی ، 40 سالہ عامر موٹر سائیکل پر صدر بازار جا رہا تھا کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مغل پورہ میں ہو نے والے اس افسوس نا ک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق ہونے والے 40 سالہ عامر کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
عثمان بزدار نے مزید کہا ہے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News