Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کوسربراہ سی پیک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کوسربراہ سی پیک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
سی پیک اتھارٹی

وفاقی حکومت کا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کوسربراہ سی پیک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سابق کور کمانڈ کو پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوا دی گئی جسے آئندہ اجلاس میں منظور کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سدرن کور کی کمانڈ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کی تعیناتی چار سال کے لیے ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کیڈٹ کالج کوہلو کا دورہ کیا تھا جہاں پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل رضا محمد تنولی نے ان کا استقبال کیا تھا اور کالج کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں کمانڈر سدرن کمانڈ کو تفصیلی بریفنگ دی تھی۔

سی پیک پر کام کی رفتار بہترین ہے، خسرو بختیار

Advertisement
Advertisement

اس موقع پر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ کوہلو جیسے دورافتادہ علاقے میں کیڈٹ کالج کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

جدید اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ساتھ ہی سی پیک سے ہم پورے خطے میں تبدیلی لاسکتے ہیں، سی پیک بلوچستان کا حصہ ہے، انہوں نے کیڈٹس کی خوداعتمادی اور ادارے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا تھا۔

اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل رضا محمد تنولی کی جانب سے کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ کو شیلڈ بھی پیش کی گئی تھی۔

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ہمراہ آئی جی ایف سی(نارتھ) میجر جنرل فیاض الحسن، کمانڈنٹ میوند رائفل کرنل ہمایوں اسلم اور ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد حماد بھی  موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر