عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر برباد کر دیا، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر برباد کر دیا ہے۔
مظفرگڑھ میں چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں شہید ںے نظیر بھٹو نے خطاب کیا تھا اور میں ایک بار پھر یہاں مظفرگڑھ میں آیا ہوں کیونکے آپ بہادر ہو وفادار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تین مہنے مانگے لیکن کچھ نا کر سکا ملک کو معاشی طور پر برباد کر دیا، نان اور روٹی کی قیمت بڑھی ہے دال اور چاول کی قیمتیں بڑھا دیں گئی۔
انکا کہنا تھا کہ ہم اس عوام کو سلیکٹیڈ اور نا اہل حکومت کے سہارے نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ آپ کا حشر بھی ہر آمر اور جابر جیسا ہوگا، جو حال آج اس ملک کاہوچکا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے، ٹیکسز کی بھرمار کر کے کہتے ہیں یہ سب پرانے پاکستان کی وجہ سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News