
وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے فیز2 کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان ہزارہ موٹروے فیز2 کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ترقی کے لیے اہم اعلانات بھی کریںگے۔
ذرائع کے مطا بق وزیراعظم ہزارہ موٹروے ای 35 حویلیاں شاہ مقصود انٹرچینج سے مانسہرہ تک 62 کلو میٹر طویل موٹروے کے دوسرے حصے کا افتتاح کریں گے۔
افتتاحی تقریب حویلیاں یونیورسٹی کیمپس میں ہوگی، ہزارہ موٹروے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان، وفاقی وزراء، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔
تین حصوں پر مشتمل 180 کلومیٹر ہزارہ موٹروے کے دو حصے مکمل جبکہ تیسرے حصے کو مارچ 2020 تک مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 34 ارب روپے کی لاگت سے مانسہرہ تک تیار ہونے والے ہزارہ موٹروے پر کل 47 پل اور 6 سرنگیں تعمیر کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News