جمعیت علما اسلام بلوچستان نے پلان بی پر عمل در آمد شروع کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے کوئٹہ کراچی، کوئٹہ ڈی جی خان شاہراہ بلاک کی جائے گی، 18 نومبر کے بعد پورے صوبے کے لاک ڈاؤن کے ساتھ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جعمیت علماء اسلام ف کے اعلان کردہ پلان بی کے تحت اپوزیشن جماعتیں آج خضدار میں کوئٹہ کراچی اور لورلائی میں ڈی جی خان شاہراہوں کو بلاک کر رہی ہیں۔
پلان کے تحت 16 نومبر کو ژوب اور ڈیرہ مراد جمالی میں 17 نومبر کو کوئٹہ تفتان اور قلعہ عبداللہ شاہراہیں جبکہ 18 نومبر کو کوئٹہ گوادر اور کوئٹہ کراچی شاہراہیں بلاک کی جائیں گی۔
اپوزیشن والوں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر تمام شاہراہوں کو صبح سے شام تک بند کر رکھا جائے گا اور رات کو شاہراہیں ٹریفک کے لئے کھول دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
