وزیر اعظم نے ہزارہ موٹروے کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ موٹروے، حویلیاں مانسہرہ سیکشن فیز 2 کا افتتاح کردیا۔
حویلیاں میں ہزارہ موٹروے، حویلیاں مانسہرہ سیکشن فیز 2 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرناہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے 50 لاکھ گھر بنانےکی پوری تیاری کرلی ہے،گھروں کامنصوبہ جب شروع ہوگاتواس سے40 دیگر صنعتیں چلناشروع ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ زراعت اور صنعت پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔آج سی پیک ہر طرح سے ترقی کا سرچشمہ بن چکا ہے۔پہلےسی پیک صرف ایک سڑک کا نام تھا۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قومیں جذبے اورجنون سے آگے بڑھتی ہیں۔
عمران خان نے پاکستان پیپلز پاڑتی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ ان کی پیش کردہ تھیوری سے آئن اسٹائن بھی حیرت زدہ ہوگیا ہے۔بلاول کہتا ہے کہ ’بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے،اور زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کہا جاتاہے کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو میں ذمہ دار ہوں گا ، جو 800 سے زائد قیدی پچھلے دور میں جیلوں میں مرگئے ان کا ذمہ دار کون ہے؟
جے یو آئی ف کے دھرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایک سرکس ہوئی، دھرنے سے ہماری کابینہ کے کچھ لوگ گھبرا گئے تھے کیونکہ وہ کمزور دل رکھتے ہیں لیکن میں نے انہیں سمجھایا کہ تسلی رکھیں کچھ نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جو جتنا بڑا کرپٹ تھا وہ کنٹینر پر اتنا ہی زیادہ شور مچا رہا تھا لیکن انہیں شاید پتہ نہیں کہ پاکستان میں دھرنے کا ماہر ’عمران خان‘ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شروع میں کہہ دیا تھا کہ یہ لوگ ایک مہینہ یہاں گزار لیں تو میں ان کی ساری باتیں مان جاؤں گا، پارٹی کے لوگوں کو بتایا کہ کنٹینر اور دھرنا کیا ہوتا ہے، جب آپ 126 دن گزارتے ہیں تو کوئی نظریہ اور مقصد ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News