
کراچی کے علاقے ڈیفنس سےاغوا ء ہونے والی لڑکی دعا منگی اور زخمی حارث سومرو کے ملزمان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سےاغوا ء ہونے والی دعامنگی کی بازیابی کے لیے منگل کو کلفٹن کے علاقے میں مظاہرہ بھی ہوا جس میں مختلف تنظیموں اور اُن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نے حکومت کو 48؍گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بازیاب نہ کرایا گیا تو ریڈزون میں دھرنا دیا جائے گا۔
اس مظاہرے کے سبب علاقے میں ٹریفک جام بھی ہو گیا جبکہ مظاہرین نے دعا منگی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ پولیس بیانات ریکارڈ کرنے اور سی سی ٹی وی فوٹیج لینے کے علاوہ کچھ نہ کر سکی۔
تفتیشی حکام کے مطابق واقعہ کے حوالے سے آٹھ افراد کا اب تک بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہے، بیان دینے والوں میں حارث کے تین دوست اور دعا کی بہن بھی شامل ہے
ذرائع کے مطابق کیس میں رکشہ ڈرائیو،سکیورٹی گارڈ اور ہوٹل کے دو ملازمین کا بھی بیان لیا گیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق دوستوں اور دعا کی بہن کے مطابق حارث اور دعا حمزہ کی سالگرہ میں آئے تھے۔
حمزہ کے مطابق ڈیفنس پارٹی ختم ہونے کے بعد سب چلے گئے دعا اور حارث وہیں موجود تھے۔
حمزہ کے مطابق حارث اور دعا نے کبھی کسی سے جھگڑے کا ذکر نہیں کیا،واقعہ میں زخمی حارث کا بیان تاحال نہیں لیا جاسکا،ڈاکٹرز حارث کے بیان کی اجازت نہیں دے رہے۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ حارث ہوش میں آتا ہے کچھ دیر بعد بے ہوش ہوجاتا ہے،امکان ہے جلدحارث کا بیان ریکارڈ کیا جائیگا۔
دعا منگی اغواکیس،ویٹرکابیان سامنےآگیا
تفتیشی حکام کے مطابق حارث کے دوستوں کو بیان لینے کے لیے بلایا تھا حراست میں نہیں لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں استعمال ہونے والے گاڑی شاہراہ فیصل کے علاقے سے مل گئی ہے،گاڑی کا فرانزک کروایا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو اور دعا کیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ پولیس کے مطابق ملنے والی گاڑی کا فارنزک کروایا جائیگا.
انہوں نے بتایا کہ گاڑی لاوارث حالت میں ملی ہے، ابتدائی طور پر ایسا لگ رہا ہے جیسے ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ہوں۔
دعا منگی کو اغوا ہوئے چار روز ہو گئے ہیں،اب تک انہیں بازیاب نہیں کرایاجاسکاہے ۔
واضح رہے کہ دعا نثار منگی کو جس گاڑی میں ملزمان اپنے ساتھ لیکر گئے وہ کار طارق روڈ سے چھینی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے اب تک 22 افراد کا بیان ریکارڈ کیے ہیں
جبکہ دعا کے والدکے مطابق دس روز پہلے دعا کا مظفر نامی لڑکے سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دعا کو اغوا کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News