Advertisement
Advertisement
Advertisement

فریال تالپور کے جوڈیشل ریمارنڈ میں توسیع

Now Reading:

فریال تالپور کے جوڈیشل ریمارنڈ میں توسیع

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی صدر اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمارنڈ میں سات جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سا بق صدرآصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت آج ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں نیب سے جواب طلب کیا گیا،جوڈیشل ریمارنڈ میں سات جنوری تک توسیع کر دی۔

مریم اورفریال کےباہرجانے کے لئے کردی بڑی پیشگوئی

گزشتہ سماعت پرعدالت نے آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی تھی اور نیب نے فریال تالپور کی درخواست میں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی تھی۔

Advertisement

اس سے قبل فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کے کیس میں ضمانت کیلئے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میں اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، ڈاکٹروں نے ان کے اہلخانہ اور دوستوں کو ملاقات کی اجازت دیدی ہے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر آصف علی زرداری کو 10 جون اور فریال تالپور کو 14 جون 2019 کو حراست میں لیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم بھی دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

Advertisement

عدالت عالیہ نے فریال تالپور کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

کیس کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔

نیب نے دورانِ سماعت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت کی مخالفت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر