Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کے عہدیدار اور کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں، عثمان بزدار  

Now Reading:

تحریک انصاف کے عہدیدار اور کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں، عثمان بزدار  
صوبائی کابینہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے عہدیدار اور کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں اوران کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی قیادت میں پنجاب کے تینوں ریجن کے صدور اورجنرل سیکرٹریز کی ملاقات ہوئی۔

  ملاقات میں صوبہ پنجاب میں پارٹی امور اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نچلی سطح پر پارٹی کو فعال اور موثر بنانے کیلئے تجاویز پر غور کیا  اور گورننس کو بہتر بنانے کے لئے باہمی مشاورت کے سلسلے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے پر بھی اتفاق  کیا ۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے کیونکہ کارکن تحریک انصاف کا قابل قدر اثاثہ ہیں۔

  عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ہر ضلع میں جا کر ملاقات کروں گا جبکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ قامی سطح پر عوام کو ریلیف اور سہولتوں کی فراہمی کے لئے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے رابطے کئے جائیں گے اور پارٹی عہدیداروں کی تجاویز کو پوری اہمیت دی جائے گی اورقابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔

سردار عثمان بزدار  کا یہ بھی کہنا تھا کہ و زیراعلیٰ آفس کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں، صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں شانہ بشانہ چلیں گے جبکہ کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ   میرا کوئی اور ایجنڈا نہیں،صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں اور پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہوتا ہے اور 15ماہ کے دوران خلوص نیت اورمحنت کے ساتھ عوا م کی خدمت کی ہے اور تنقید برائے تنقید کے باوجود پنجاب حکومت کی کارکردگی تینوں صوبوں سے بہتر ہے، ایسے عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔

ارشد ندیم جیسے کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں،عثمان بزدار

سردار عثمان بزدار  نے یہ بھی کہا کہ قلیل مدت میں پنجاب اسمبلی نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے، گزشتہ 30برس کے دوران آنے والی حکومتوں نے مسائل کے انبار لگائے جبکہ ماضی کی شوبازیوں کا دور گزر چکا ہے،اب نیک نیتی سے صرف کام،کام اورکام ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے کو پنجاب کو گڈگورننس کے لحاظ سے ماڈل صوبہ بنانا چاہتے ہیں اسلئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں کیونکہ اگلے برس کے ابتدائی مہینوں میں بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف ا للہ نیازی نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کے عمل کو نچلی سطح تک وسعت دی جا رہی ہے، باہمی مشاورت سے کئے گئے فیصلوں کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے جبکہ تحریک انصاف کو مزید مضبوط جماعت بنانے کیلئے مل کر  بھی کام کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد،مرکزی نائب صدر عمرسرفراز چیمہ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر مئیر،مرکزی چوائنٹ سیکرٹری مصدق گھمن،سیکرٹری گڈ گورننس پنجاب اعجاز منہاس،صدر سنٹرل پنجاب اعجاز چودھری، صدرشمالی پنجاب صداقت عباسی، صدرجنوبی پنجاب نور بھابھہ،جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب علی امتیازوڑائچ،جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب ڈاکٹر حسن مسعوداورجنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب علی رضا دریشک ، چیف وہیب ورکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ  بھی شامل تھے۔-

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر