Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کا نام ای سیل ایل سے نکالنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا: فردوس اعوان

Now Reading:

مریم نواز کا نام ای سیل ایل سے نکالنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا: فردوس اعوان
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ

آئی پی پی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کردیا

وفاقی وزیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا، حکومت لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا منتظر ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج بروز پیرایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مریم نواز کے نام کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے خارج کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ www.rti.gov.pk کی لانچنگ تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، معاون خصوصی برائے اطلاعت نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی ہے لیکن اُن پر لگے الزامات سے اُنہیں معافی نہیں دی گئی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ آصف زرداری کو ضمانت دی گئی ہے لیکن عدالت نے انہیں بے گناہ  قرار نہیں دیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا  کہ 35 سے 40 سال کی بدعنوانی کے معاملات کا فیصلہ چند مہینوں میں ہر گز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

فردوس عاشق سے  نواز شریف کے چار ہفتے مکمل ہونے کے بعد  ان کی وطن واپسی کا سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ لندن میں ان کے طبی معائنے کی کاپیاں حکومت کو فراہم نہیں کی گئیں۔

Advertisement

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اس مسئلے پر کوئی بھی بات ڈاکٹروں کی رائے کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔فردوس عاشق نے کہا، ماضی میں حکمرانوں اور اپوزیشن نے اداروں کو کمزور کرنے کے لئے اتحاد کیا تھا لیکن اب پہلی بار چیلنج کیا جارہا ہے اور رکاوٹوں اور چیلنجوں کے باوجود حکومت پرعزم ہے اور احتساب کا عمل اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔

قبل ازیں لانچنگ سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ حکومت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ کو لانچ کرکے ایک اور وعدہ پورا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق گڈ گورننس کو یقینی بنائے گا۔

آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے سانحے کی پانچویں برسی کے بارے میں ، معاون خصوصی نے کہا کہ قوم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر جڑ سے اُکھاڑ کر پھینک دے گی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر