
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں راہ چلتی لڑکی کو اغوا اور اس کے دوست کو گولی مار کرزخمی کرنے کے افسوسناک واقعے کی تفتیش کا عمل تیز کردیا گیا اور اسی سلسلے میں ویٹر کا بھی بیا ن سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سےاغوا ہونے والی 20 سالہ دعامنگی کا تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا اور پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کی ٹیمیں مغوی کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ڈی ایچ اے بخاری کمرشل میں جائےوقوعہ کادورہ کیا اور کئی لوگوں کے بیانات قلمبند کیے۔
ڈیفنس میں کار سوار ملزمان نے لڑکے کو گولی مار کرلڑکی کو اغوا کرلیا
پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم کو وقوعہ کے مقام سے نائن ایم ایم کا خول کا ملا ہے جب کہ زخمی نوجوان حارث اورمغوی دعا کو آرڈر فراہم کرنےوالےویٹرکابیان ریکارڈ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ویٹر نے انکشاف کیا کہ حارث اوردعاکےساتھ اکثرایک خاتون بھی ہوتی تھی جبکہ حارث اوردعا چارماہ سےمستقل ٹی شاپ آرہےتھے اور اس عرصے کے دوران کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا ، دعامنگی اورحارث ہمیشہ اچھےاخلاق سےپیش آتےتھے۔
دعا کےاغوا کے واقعے کی 2 سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی کار میں سوار افراد لڑکی کو اغوا کر کے لے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News