Advertisement
Advertisement
Advertisement

لڑکی اغواکیس،ویٹرکابیان سامنےآگیا

Now Reading:

لڑکی اغواکیس،ویٹرکابیان سامنےآگیا
dua mangi

 

کراچی کے  علاقے ڈیفنس میں راہ چلتی لڑکی کو اغوا اور اس کے دوست کو گولی مار کرزخمی کرنے کے افسوسناک واقعے کی تفتیش کا عمل تیز کردیا گیا اور اسی سلسلے میں ویٹر کا بھی بیا ن سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈیفنس سےاغوا ہونے والی 20 سالہ دعامنگی کا تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا اور پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کی ٹیمیں مغوی کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ڈی ایچ اے بخاری کمرشل میں جائےوقوعہ کادورہ کیا اور کئی لوگوں کے بیانات قلمبند کیے۔

ڈیفنس میں کار سوار ملزمان نے لڑکے کو گولی مار کرلڑکی کو اغوا کرلیا

Advertisement

پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم کو وقوعہ کے مقام سے نائن ایم ایم کا خول کا ملا ہے جب کہ زخمی نوجوان حارث اورمغوی دعا کو آرڈر فراہم کرنےوالےویٹرکابیان ریکارڈ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویٹر نے انکشاف کیا کہ حارث اوردعاکےساتھ اکثرایک خاتون بھی ہوتی تھی جبکہ  حارث اوردعا چارماہ سےمستقل ٹی شاپ آرہےتھے اور اس عرصے کے دوران کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا ، دعامنگی اورحارث ہمیشہ اچھےاخلاق سےپیش آتےتھے۔

دعا کےاغوا کے واقعے کی 2 سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی کار میں سوار افراد لڑکی کو اغوا کر کے لے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر