
کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکالنے کی سفارش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکالنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مریم نواز اگر کسی دوسرے فورم سے اجازت لینا چاہتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں جس کے مطابق کمیٹی نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کا ٹرائل ہو رہا ہے اور وہ مشروط ضمانت پر ہیں لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا۔
دوسری جانب اس سلسلے میں تمام سفارشات وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کا حتمی فیصلہ بھی اجلاس میں کیا جائے گا۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ مریم نواز جو چاہ رہی ہیں کابینہ اس کی حمایت ہرگز نہیں کرے گی، ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں لیکن ریاست کی نظر میں سب برابر ہیں۔
سیاست سے کنارہ کش مریم نواز آج کل ٹویٹر پر کیا کر رہی ہیں؟
انہوں نے گزشتہ دن اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ملک کے سب بچے بلاول اور سب بیٹیاں مریم نواز ہیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ مریم نوازکی والدہ فوت ہو گئی ہیں اوراُن کےوالد بھی بیمار ہیں، کسی بھی بیٹی کا اپنے والد سے پیار ہماری مشرقی روایت کا حصہ ہے لیکن جو مریم بی بی چاہ رہی ہیں کابینہ اس کی حمایت نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں مریم نواز نے استدعا کی تھی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے اور اْنہیں اس لسٹ سے نام ختم کرنے کے احکامات دئیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News