Advertisement
Advertisement
Advertisement

میجرلاریب کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

Now Reading:

میجرلاریب کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
Major Laraib

اسلام آباد میں میجر لاریب کے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے، قتل میں ملوث گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیکٹر جی نائن تھری میں پچھلے مہینے قتل ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب حسن ِگل کے قتل میں ملوت ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق میجر لاریب حسن کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ 22 تاریخ کو میجر لاریب کے قتل کا واقع پیش آیا۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کے مطابق معاملے کی تفتیش میں 25 افسران لگے رہے، دونوں قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Advertisement

 

میجر لاریب کو گولی مارنے والے دونوں افغان شہری ہیں، ایک ملزم کا نام بیت اللّٰہ اور دوسرے کا نام گل سلیم ہے۔

دونوں ملزم ڈکیتیوں اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے ملزمان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کمپنی میں واقع پارک کے قریب ان کی موٹر سائیکل کا ٹائر پنکچر ہوا تو انہوں نے ڈکیتی کا ارادہ کر لیا۔

ملزمان کے مطابق میجر لاریب اور ایک خاتون پارک میں واک کر رہے تھے، میجر لاریب کے سر پر بندوق رکھ کر پیسے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر انہوں نے مزاحمت کی، مزاحمت پر ہم نے گولی چلا کر میجر کو قتل کر دیا۔

Advertisement

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اس سے قبل جی 10 میں ایک نوجوان سے نقدی اور موبائل چھیننے کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ڈی ایس پی شہید

واضح رہے کہ 21 نومبر کی رات کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع جی نائن ون میں پولیس اپارٹمنٹ کے قریب حساس ادارے کے آفیسر لاریب کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

موٹرسائیکل سوار شوٹرز نے حساس ادارے کے افسر کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ نجی فضائی کمپنی کی ملازمہ کے ساتھ ایک پارک میں بیٹھا ہوا تھا، آفیسر کو سر میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر