Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ جاری ہے،آئی ایس پی آر

Now Reading:

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ جاری ہے،آئی ایس پی آر
میجر جنرل آصف غفور

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایل او سی پر فائرنگ کی صورت میں پاک فوج کی طرف سے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

Advertisement

پاک فوج کے ترجمان نے کے مطابق جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی مارے گئے، بھارتی چیک پوسٹوں کو نقصان پہنچا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے جبکہ وادی نیلم اور کرن میں فائرنگ کا بھارت دعوٰی مسترد کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور صدر مسعود خان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی نئی لہر کی شدید مذمت کی ہے ۔

بیانئیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت، بھارت کی ہار

آزادجموں و کشمیر کے صدر نے ایک بیان میں کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور آزادکشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے اسے ایک بزدلانہ اقدام اور مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔

Advertisement

آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز کونسل کے سپیکر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے وادی نیلم میں کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز اپنے الگ الگ بیانات میں نوجوانوں کی شہادت اور لوگوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

سپیکر شاہ غلام قادر نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ کنٹرول لائن کے ساتھ خون ریزی کو روکنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔

سردار عتیق احمد خان نے بلااشتعال بھارتی فائرنگ کو جموں وکشمیر اور بھارت کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر