
وفاقی کابینہ کی جانب سے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے مسلم لیگ ن کی نائب صدراور سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی سفارش کی تھی جس پر وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائےای سی ایل کی سفارشات منظور کرتے ہوئے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سفارش میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نوازکا عدالتوں میں ٹرائل چل رہا ہے، وہ مشروط ضمانت پرہیں لہذا ان کا نام نہ نکالا جائے۔
وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم کی بیٹی کا نام نہ نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کسی دوسرے فورم سے رجوع کرنا چاہیں تو کوئی اعتراض نہیں۔
اس سلسلے میں کابینہ اراکین کا کہنا ہے کہ نوازشریف علاج کی غرض سے بیرونِ ملک گئے، نواز شریف کا تاحال علاج شروع نہیں ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پرلاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب وزیر رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ نےمحفوظ فیصلہ سنائے ہوئے ضمانت منظور کر لی ۔
ذرائع کے مطابق جسٹس چودھری مشتاق احمد نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایاجبکہ دس،دس لاکھ کے دو مچلکے بھی جمع کر انے کا حکم دیا گیا
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں 21 کلو ہیروئن لکھا گیا جبکہ بعد میں اس کا وزن 15 کلو ظاہر کیا گیا، فرد جرم عائد نہیں ہوئی لہذا ضمانت دی جائے۔
ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر اے این ایف نے کہا کہ رانا ثنااللہ کا جرم ناقابل ضمانت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News