Advertisement
Advertisement
Advertisement

سجاول میں حوا کی بیٹی ایک بار پھر درنددگی کا شکار

Now Reading:

سجاول میں حوا کی بیٹی ایک بار پھر درنددگی کا شکار
rape

سجاول میں حوا کی بیٹی اور پانچ بچوں کی ماں حیوانوں کی ہوس کا نشانہ بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سجاول میں حوا کی بیٹی او 5 بچوں کی ماں سکینہ کو چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے چاروں  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر گاوں جاتے ہوئے چار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا، ملزمان نے بھائی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، چاروں ملزمان نے مجھے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کرتی ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے سکینہ کی وزیر اعلی کو دہائی۔

ایس ایس پی سجاول نے واقعے نوٹس لیا اور ایس ایچ او سجاول کو فوری۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

سجاول  پولیس نے چار ملزمان اسلم ،امین ،لطیف ۔ اسلم عرف ابلو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور میڈیکل رپورٹ کے کیلئے اجزا بھی لیئے گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہدادو عدالت نے سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے واہی پاندہی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی کمسن  لڑکی کی قبر کشائی اور میڈیکل ایگزمنیشن کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس متحرک ہوئی تھی، عدالتی حکم کے  بعد پولیس کی تشکیل کردہ تحقیقاتی ٹیم جائے وقوع پر تفتیش کے لیے پہنچ گئی

واقعے کے متعلق پولیس کا تفصیلی موقف سامنے آ گیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں فوری کارروائی کرکے 3 افراد کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتول لڑکی کے والد علی بخش رند مولوی ممتاز لغاری اور سہولت کار  تاج محمد رستمانی شامل ہیں۔

زیرحراست افراد سے تفصیلی تحقیقات کی روشنی میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ ایف ائی آر درج کی گئی ہے، ایف آئی آر بھی سرکار کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ بچی کھیل رہی تھی جس کے کے دوران پہاڑی پتھراس کے اوپر آ گرا، بیٹی کی قتل کی باتیں غلط ہیں درحقیقت ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر