
کرتارپور راہداری سے سکھ یاتری ٹماٹر لیکر گردوارہ بابا گورونانک پہنچ گئے۔
سکھ یاتریوں نے کہا ہے کہ ٹماٹر بھارت میں 20 روپے کلو اور پاکستان میں چار سو روپے فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکھ یاتری ٹماٹر بیچنے کے لیے نہیں بلکہ لنگر میں حصہ ڈالنے کے لیے لائے ہیں۔
اس کے علا وہ یاتری لنگر کےلئےادرک، سبز مرچ، لہسن اور پیاز بھی لارہے ہیں ۔
آنے والوں کا کہناہےان کے لائے ہوئے ٹماٹر، سنگتوں کو مزے دار کھانوں کی فراہمی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔
کینیڈا سے آئے ایک یاتری نے کہا پاکستان میں گردواروں کی مثالی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔
ملائیشیا سے آئے سریندر سنگھ نے کہا پاکستان نے کرتارپور راہداری بنا کر محبت کا پیغام دیا ہے۔
سردار سرشین سنگھ نے کہا کرتارپور راہداری سے دونوں ممالک میں مثبت تعلقات فروغ پائیں گے، ملائیشیا، کینیڈا، فرانس، اٹلی اور بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے کرتار پور راہداری کھولنے پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News