Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ کراچی پہنچ گئے

Now Reading:

وزیرخارجہ کراچی پہنچ گئے
چینی سفارخانے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کراچی پہنچ گئے، وزیر خارجہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل آج ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور گورنر سندھ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطح کا وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز کا دورہ بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان ملاقات 3 بجے ہوگی، جس میں سیاسی صورت حال سمیت دونوں جماعتوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، صوبے کی سیاسی صورت حال اور گورننس کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

ملاقات میں معاہدے پر عمل، بلدیاتی اختیارات، آرٹیکل 140 اے کے نفاذ پر بھی بات ہوگی، ایم کیو ایم ایک بار پھر گرانٹ، اسکیموں اور پیکیج کا مطالبہ رکھے گی، نئے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ بھی زیر غور رکھا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، کنور نوید اور دیگر شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر نے منی اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق سے ملنے والی گرانٹ بلدیات کو نہیں مل رہی، نئے بلدیاتی انتخابات اگر انھی اختیارات کے ساتھ کرانے ہیں تو بہتر ہے نہ کرائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر