Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا منگی کے والد نے حکومت سندھ سے رقم طلب کر لی

Now Reading:

دعا منگی کے والد نے حکومت سندھ سے رقم طلب کر لی
دعا منگی کے والد

دعا منگی کے والد نے حکومت سندھ سے تاوان میں دی گئی رقم اور دیگر اخراجات طلب کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دعا منگی کی بقیہ تعلیم امریکہ میں ہونی ہے اوربازیابی کے لئے اغواکاروں کو تمام جمع پونجی دے دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق دعا منگی کے والد نے حکومت سندھ سے تمام رقم کا مطالبہ کر دیا ہے تا کہ دعامنگی امریکا جاکر اپنی تعلیم مکمل کرسکے۔

خاندانی زرائع کے مطابق تاوان میں ادا کی گئی اصل رقم اور دیگر معاملات دعامنگی کے والد خفیہ رکھ رہے ہیں۔

دعا کے نام ہوٹل کا روم بک کرنیکا انکشاف

Advertisement

قابل ذکر با ت یہ ہے کہ حکومت سندھ سے رقم کے حصول کے لئے کچھ حکومت سندھ کی کچھ شخصیات شامل ہیں۔

یا د رہے کہ کراچی کے علا قت ڈیفنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی کے کیس میں اغواکاروں کی گولی سے زخمی ہونے والے نواجوان حارث کے جسم سے گولی بھی نکال لی گئی ہے۔

طویل آپریشن کے بعد حارث کے جسم سے گولی نکالی گئی جو کہ دعا منگی کے اغوا کے وقت گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔

حارث کے والد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے حارث کے جسم سے گولی نکال تو لی ہے لیکن افسوس ناک خبر بھی سنائی ہے کہ حارث کا نچلا حصہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب حارث کے والد نے مزید کہا کہ میرا بیٹا اب زندگی بھر اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو سکے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جب کہ اس کے ساتھ موجود دوست حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا، چند روز بعد دعا منگی اچانک گھر واپس پہنچ گئی، جس کے بعد معلوم ہوا کہ دعا کو بیس لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد چھوڑا گیا تھا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر