Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے2 جوان شہید

Now Reading:

بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے2 جوان شہید
بھارتی

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ بھارتی فوج کیجانب سےگزشتہ 36گھنٹوں کےدوران ایل اوسی کی خلاف ورزیاں کی گئیں جس کاپاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کے3 فوجیوں کوہلاک جبکہ کئی کو زخمی کردیا۔

ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سےبلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کے 2 جوان شہیدہوگئے۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیاں حاجی پیر سیکٹر میں کی گئیں، ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئےجبکہ  بھارتی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ شہید جوانوں میں نائب صوبیدار کانڈیرواور سپاہی محمد احسن شامل ہیں۔ نائب صوبیدار کانڈیرو کا تعلق سکھر کی تحصیل پنوں عاقل اور محمد احسن کا تعلق جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان سے ہے۔

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، بچی سمیت2 شہری شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کچھ بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر