Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوائیرنائٹ، ڈانس پارٹیاں اورنوجوان

Now Reading:

نیوائیرنائٹ، ڈانس پارٹیاں اورنوجوان

دنیا بھر میں نیوائیرنائٹ پرجوش وولوے کے اظہار کیلئےخصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں، اس خاص موقع پر ڈانس پارٹیاں اورمحافل سجائی جاتی ہیں جس میں شراب نوشی کاکثرت سے استعمال کیاجاتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں بھی یہ رجحان زور پکڑ چکا ہے خاص طور پرامیر گھرانوں کے نوجوانوں کا طبقہ اس سے شدیدمتاثر ہورہاہے۔

نوجوانوں کی نیوائیر نائٹ پارٹیوں میں ساؤنڈ پروف ہال کاانتظام آج کل عام طور پر مقبول ہے اور ساونڈ سسٹم بھی نصب کیے جاتے ہیں اس موقع پر شراب نوشی کرکےنشے میں دھت نوجوان ساری رات ناچتے ہیں۔ ان پارٹیوں کے انتظامات کے لئے آرگنائزر بھی میدان میں آگئے ہیں۔

نیوائیرنائٹ پرڈانس پارٹیوں کےانتظامات کےلیے جہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بااختیار اور امیرافراد متحرک ہیں تو وہاں نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباو طالبات کا کردار بھی کچھ کم نہیں۔ ایسےامیر زادےگھروں سے ملنے والے بھاری جیب خرچ کوان موقعوں پر بھرپور استعمال کرتے ہیں۔

حدتو یہ ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پرمادرپدر آزاد، عیاش امراء کی جانب سے شہر کے مضافات میں فارم ہاؤسز کے علاوہ پوش علاقوں کے بڑے بنگلوں میں شراب و ڈانس پارٹیوں کی تیاریاں پہلے سےمکمل کرلی جاتی ہیں. ان موقعوں کیلئے متحرک بااختیار اور ہم خیال افراد کے گروپ بھی قائم ہیں۔

Advertisement

نوجوانوں کایہ گروپ نئے سال کی آمد پر پارٹی انتظامات چلاتاہے. مادرپدرآزاد نوجوان بڑے ہوٹلوں میں ڈانسنگ فلور تیار کرنے کے علاوہ ہوٹلوں کے ہالوں میں بھی پارٹیوں کا انتظام مکمل کرکے رکھتے ہیں۔

نجی یونیورسٹیوں میں طلباء و طالبات پیسے ملا کر کسی ہوٹل میں ہال کرائے پر لیکر مخلوط ڈانس پارٹیوں کے علاوہ ہوٹلوں کے سویٹ رومز میں بھی منی پارٹیوں کی تیاریاں کرتےہیں جس میں شراب اور چرس کا بے دریغ استعمال کیاجاتاہے.

سال نوکے موقع پر ہوٹل انتظامیہ بھی منہ مانگی دام پر شراب فراہم کرنے کی سہولت بھی دیتے ہیں .  اس مذموم کاروبار سے وابستہ افراد ایک مافیا کا روپ دھار چکے ہیں اوران پارٹیوں کا انتظام کرنے والے پیسے لے کر شراب کی فراہمی سمیت دیگراہتمامات بھی اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر